ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت کو چین کے ساتھ سرحد پر نئی جنگ کا سامنا ہے:راہل گاندھی

بھارت کو چین کے ساتھ سرحد پر نئی جنگ کا سامنا ہے:راہل گاندھی

Wed, 22 Sep 2021 00:03:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا) چین کی جانب سے سرحد پر فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کوکہاہے کہ بھارت کو اپنی سرحد پر جنگ کی ایک نئی شکل کاسامناہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ سرحدپرہم جنگ کے ایک نئے چہرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسے نظر انداز کرنے سے کام نہیں چلے گا۔کانگریس لیڈر کی جانب سے شیئر کی گئی خبرمیں کہا گیا ہے کہ چین نے لداخ ، اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)کے قریب 10نئے ہوائی اڈے بنائے ہیں اورہندوستانی سرحد کے قریب اپنے دیگر فوجی ڈھانچے کو بھی بڑھا رہے ہیں۔


Share: